چنتامنی:20 نومبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)تعلقہ کے بنگلور روڈ کے کنارے واقع چنسندرہ گرام میں غیر قانونی طور پر گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں پولس نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اُس کے قبضہ سے 40ہزار مالیت کا گانجہ ضبط کرلیا ہے۔
چنتامنی مضافاتی پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر لیاقت اللہ کے مطابق چنسندرہ گاؤں کا ساکن فیاض (32)غیر قانونی طور پر گانجہ فروخت کررہاتھا اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کے افسر ایس این جئے چندرہ کوملی تو ڈی وائی ایس پی ناگیش ودیگر پولیس اہلکاروں کے مدد سے متعلقہ مقام پر چھاپہ مارا گیا اور فیاض کے قبضہ سے 40ہزار مالیت کا گانجہ ضبط کرکے، فیاض کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولس اس تعلق سے مزید چھان بین کررہی ہے۔